نئی دہلی،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سب ٹی وی کے مشہور ایکٹر منوج گوئل کی بیوی نیلما گوئل نے خودکشی کر لی ہے۔میڈیا میں آئی معلومات کے مطابق منوج اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی میں واقع کاندولی کے لوکھنڈوالا علاقے میں رہتے ہیں۔40سال کی نیلما شوہر منوج گوئل اورایک بیٹی پپوٹا کے ساتھ یہاں رہتی تھی۔تقریب کے دوران منوج شوٹنگ اور ان کی بیٹی پپوٹا ٹیوشن گئی ہوئی تھیں۔نیلما کی ساس اور منوج کی ماں روز اپنی بہو سے بات کرتی تھی لیکن واقعہ اتوار کو جب انہوں نے کئی بار فون لگایا تو نیلما کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔اس کے بعد وہ نیلما کے گھر پہنچیں تو دروازہ اندر سے بند پایا،کئی بار گھنٹی بجانے اور دروازہ پر دستک دینے کے بعد جب کوئی جواب نہیں ملا تو انہوں نے ڈپلیکیٹ چابی سے تالا کھولا،دروازہ کھولتے ہی انہوں نے نیلما کو پنکھے سے لٹکی پایا۔خودکشی کرنے سے پہلے نیلما نے ایک سوسائڈ نوٹ بھی چھوڑا ہے۔سمتا نگر تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر دلیپ یادو کے مطابق، موقع سے پولیس کو ایک سوسائڈ نوٹ ملا ہے، جس میں نیلما نے اپنی موت کے لئے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔بتا دیں کہ اداکار منوج گوئل ’’بنٹی اور ببلی‘‘،’’کمپنی‘‘اور ’’بلیک ‘‘جیسی کئی فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔ساتھ ہی سب ٹی وی کے ’’پاپڑ پول -شہاب الدین راٹھور کی رنگین دنیا‘‘،’’سجن رے جھوٹ مت بولو‘‘اور ’’ایک چابی ہے پڑوس میں‘‘جیسے شوز سے بھی جڑ چکے ہیں۔